کورونا کے نام پرریسٹورنٹس بند کرنا کہاں کا انصاف ہے؟، بابر نہال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

APRA appeals CM Sindh to No Harassment, No closure of restaurants in the wake of COVID-19

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :آل پاکستان ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن ( اپرا) کے نومنتخب چیئرمین بابر نہال نے کورونا وباء کے پیش نظر سندھ حکومت کی جانب سے ایک بار پھر متعددریسٹورنٹس کی بندش پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کورونا کا پھیلاؤ کسی صورت بھی ریسٹورنٹس کی وجہ سے نہیں لہٰذا جو ریسٹورنٹس بند کیے گئے ہیں انہیں فوری طور پر کھولا جائے۔

بابر نہال نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے اپیل میں کہا کہ تمام ریسٹورنٹس سندھ حکومت کے وضع کردہ کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کررہے ہیں اور ریسٹورنٹس کے عملے ساتھ ساتھ کسٹمرز کو بھی ایس او پیز کی پابندی کی تاکید کی جاتی ہے تاکہ کورونا وباء کی روک تھام کے لیے سندھ حکومت کی کوششوں کو مؤثر بنایا جاسکے۔

انہوں نے کہاکہ اسکول کھلے ہیں،سرکاری ونجی دفاتر کھلے ہیں لیکن ریسٹورنٹس کو کورونا کے نام پر بند کرنا کہاں کا انصاف ہے ؟ کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے ٹیسٹنگ کی صلاحیت بڑھنے سے سامنے آئے ہیں جو کہ ریسٹورنٹس بزنس کی وجہ سے نہیں بڑھے۔

انہوں نے کہاکہ لاک ڈاؤن کے باعث طویل بندش کے بعد حکومت نے 20اگست 2020سے ریسٹورنٹس کھولنے کی اجازت دی اور جب سے اب تک اپرا کے ،ممبرز ریسٹورنٹس ایس او پیز پر سختی سے عمل پیرا ہیں۔

بابر نہال مزید کہاکہ اگر سندھ حکومت نے بند کیے گئے ریسٹورنٹس کو کھولنے کی اجازت نہ دی تو یہ بڑا ظلم ہوگا جس سے یہ انڈسٹری مزید تباہ ہوجائے گی جو کہ لاک ڈاؤن کے دوران خطیر مالی نقصانات سے دوچار رہی جبکہ ہزاروں لوگوں کا روزگار بھی متاثر ہوگا۔

مزید پڑھیں:پیپلزپارٹی عوام کیلئے لاک ڈاؤن کرکے خود کل ریلی نکالے گی، تیاریاں جاری

انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سے اپیل کی کہ وہ ہمددرانہ غور کرتے ہوئے ریسٹورنٹس کی بندش کی بجائے ایس اوپیز پر عملدرآمد کا خود جائزہ لیں اور انڈسٹری کو مزید تباہی سے بچاتے ہوئے بند کیے گئے ریسٹورنٹس کو کھولنے کی اجازت دیں۔

اس ضمن میں اپرا یقین دلاتی ہے کہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کرتے ہوئے سندھ حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے گا۔

Related Posts