پیپلز بس سروس کے ساتوں روٹس کی مرمت، ڈیڑھ ارب روپے کی منظوری دیدی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیپلز بس سروس کے ساتوں روٹس کی مرمت، ڈیڑھ ارب روپے کی منظوری دیدی
پیپلز بس سروس کے ساتوں روٹس کی مرمت، ڈیڑھ ارب روپے کی منظوری دیدی

سندھ کابینہ کی جانب سے پیپلز بس سروس کے ساتوں روٹس کی مرمت کرنے کے لئے ڈیڑھ ارب روپے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں گزشتہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد اور دیگر امور پر غور کیا گیا۔

سندھ کابینہ نے پیپلز بس سروس کے ساتوں روٹس کی مرمت کے لئے ڈیڑھ ارب روپے کی منظوری دے دی، ان روٹس کی مرمت کے ایم سی اور کے ڈی اے کریں گے۔

دوسری جانب اجلاس کے دوران وزیر توانائی امتیاز شیخ نے کہا کہ متبادل ٹیکنالوجی کے طور پر ہمارے پاس شمسی توانائی موجود ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس پہلے سے ہی سولر ٹیوب ویلز اور اسٹریٹ لائٹس موجود ہیں، منی سولر گرڈ قائم کرکے دیہات کو بجلی دی جاسکتی ہے۔

کابینہ نے ولیج الیکٹریفکیشن کو سولر پی وی ٹیکنالوجی کے ذریعے بجلی مہیا کرنے کی منظوری دے دی۔

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے فصلوں، سڑکوں اور گھروں کو بارشوں سے نقصانات کی تفصیلات طلب کرلیں، انہوں نے کہا کہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اس حوالے سے تمام تفصیلات فراہم کریں۔

Related Posts