اسلام آباد: وزارت برائے ترقی اور منصوبہ بندی نے کراچی سرکلر ریلوے کی منظوری دے دی جس کے لیے 292.38 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کی زیر صدارت سی ڈبلیو پی کا اجلاس ہوا، جس میں شرکا کو کراچی میں جاری سرکلر ریلوے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
سی ڈبلیو پی کے اجلاس میں بتایا گیا کہ یہ منصوبہ پاکستان کے سب سے بڑے شہراور صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں سڑکوں کے نیٹ ورک، پبلک ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے شروع کیا گیا ہے، کے سی آر کی ایک جدید اربن ریلوے کے طور پر ترقی کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کی موجودہ سہولیات میں اضافہ کرے گا۔
گزشتہ 3 ماہ میں پاکستان کی امریکا کو برآمدات میں 5 فیصد کا ریکارڈ اضافہ
اس منصوبے کے تحت 43 کلومیٹر کے ڈوئل ٹریک اربن ریل ماس ٹرانزٹ سسٹم کی تعمیر 4 سال کی مدت میں متوقع ہے، اس منصوبے سے یومیہ 457,000 مسافروں کی سواری متوقع ہوگی جو مستقبل میں 10 لاکھ یومیہ تک پہنچ سکتی ہے۔
اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ کے سی آر پر الیکٹرک ٹرینوں کا استعمال کیا جائے گا جو ہفتے میں 7 دن اور دن میں 17 گھنٹے کام کرے گا۔ منصوبے کے تحت شہر کے گنجان آباد علاقے کو کوریڈور کے ساتھ ساتھ تیس اسٹیشن بنائے جائیں گے۔