اسلام آباد: وفاقی حکومت کی بیوروکریسی میں اہم مناصب پر فائز اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، پٹرولیم اور سائنس و ٹیکنالوجی سے متعلق تقرر و تبادلے عمل میں لائے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق افضل لطیف کو سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن مقرر کردیا گیا جبکہ ڈاکٹر ارشد محمود سیکریٹری پٹرولیم تعینات کردئیے گئے۔
نسیم ارشاد کیانی کو سیکریٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی مقرر کیا گیا ہے جبکہ سہیل راجپوت کو سیکریٹری انڈسٹریز مقرر کردیا گیا ہے۔
سیکریٹری پٹرولیم اسد حیاء الدین 90 روز کی رخصت پر چلے گئے ہیں۔ تبادلوں اور تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیرِ اعظم کے دورۂ لاہور کے بعد پنجاب کی بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ شروع ہو گئی۔ پنجاب حکومت نے سینئر انتظامی عہدیداروں، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے علاوہ سیکریٹریز بھی تبدیل کردئیے، کمشنر لاہور، کمشنر گوجرانوالہ بن گئے۔
پنجاب حکومت کے 2 ماہ قبل جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق کیپٹن (ر) عثمان کو کمشنر لاہور تعینات کردیا گیا جس کے تحت دیگر تبدیلیاں بھی کی گئیں۔ کیپٹن عمان کمشنرلاہور ذوالفقار گھمن کی جگہ تعینات کیے گئے جو کمشنر گوجرانوالہ بنا دئیے گئے۔
مزید پڑھیں: دورۂ لاہورکے بعد بیوروکریسی میں اکھاڑپچھاڑ، کمشنر لاہور کو تبدیل کردیا گیا