اسلام آباد:انصاف کے حصول اور آن لائن پیپرز کے لیے اب طلباء قانونی طریقہ کار اختیار کریں گے۔ نمل یونیورسٹی کے طلبہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف درخواست دائر کردی۔
تفصیلات کے مطابق نمل یونیورسٹی کے طلبہ نے آج بروز ہفتہ اپنا قانونی حق استعمال کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں نمل یونیورسٹی کی انتظامیہ کےخلاف درخواست دائر کر دی ہے۔
یوینورسٹی انتظامیہ کے خلاف دائر درخواست میں طلبہ کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ جب پورا سمسٹر آن لائن پڑھایا گیا ہے تو امتحانات کیسے آن کیمپس ہو سکتے ہیں؟
درخواست میں کہا گیا ہے کہ جامعہ پنجاب سمیت جب دیگر 98 فیصد جامعات آن لائن امتحانات لے رہی ہیں تو پھر نمل یونیورسٹی اور چند دیگر جامعات کیوں طلبہ کے ساتھ غیرمساوی سلوک کر رہی ہیں؟
یہ بھی پڑھیں:اسامہ ستی کے قتل کیخلاف طلبہ تنظیموں اور سول سوسائٹی کا مظاہرہ