سان فرانسسکو: ایپل کمپنی نے اساتذہ کے لئے ایک مفت آن لائن کوڈنگ کورس کا آغاز کیا ہے جبکہ کمپنی نے اپنے موجودہ اسکول کوڈنگ پروگراموں میں نئے مواد کا اضافہ بھی کردیاہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ نیا کورس امریکہ میں کمپیوٹر سائنس کے اساتذہ کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔نیا کورس اساتذہ کو ایپل کی اوپن سورس پروگرامنگ لینگویج سوئفٹ کے ذریعہ ایپ ڈویلپمنٹ کی تعلیم دینے کے لئے مدد کرے گا۔
ایپل نے موجودہ پروگراموں میں ازسرنو ڈیزائن اور وسائل شامل کرنے کا بھی عندیہ دیا ہے جبکہ ڈویلپمنٹ سوئفٹ سیریز میں چار نئی کتابیں شامل ہوں گی جو موسم خزاں میں ایپل باکس میں بلا معاوضہ دستیاب ہوں گی۔
مزید پڑھیں:تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر عملدرآمد آسان نہیں ہوگا