اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف اور نیب کی اپیلیں باقاعدہ سماعت کے لئے مقرر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف اور نیب کی اپیلیں باقاعدہ سماعت کے لئے مقرر

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور نیب کی اپیلیں باقاعدہ سماعت کے لئے مقرر کردی ہیں۔ رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور نیب کی اپیلوں پر سماعت 28 اپریل کو ہوگی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق 28 اپریل کو سماعت کے لئے نواز شریف اور نیب کے وکلاء کو میسجز جاری کر دیئے گئے ہیں۔

رجسٹرار کے مطابق نواز شریف کی دائر کردہ کرمنل اپیل نمبر 121 ، مریم نواز کی دائر کردہ کرمنل اپیل نمبر 122 ، کیپٹن صفدر کی دائر کردہ کرمنل اپیل نمبر 123 دو ہزار اٹھارہ سماعت کے لئے مقرر کی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی کرمنل اپیل نمبر 121 ایون فیلڈ پر سزا کے خلاف حکم امتناع جاری کر رکھا ہے، احتساب عدالت نے نواز شریف کو ایون فیلڈ ریفرنس میں 10 سال سزا سنائی تھی۔

رجسٹرار کے مطابق نواز شریف کی دائر کردہ کرمنل اپیل نمبر 1 دو ہزار انیس ،نیب کی دائر کردہ کرمنل اپیل نمبر 2 دو ہزار انیس اور نیب کی دائر کردہ کرمنل اپیل نمبر 3 دو ہزار انیس سماعت کے لئے مقرر کی گئی ہے۔

نیب نے نواز شریف کی العزیزیہ کیس میں نواز شریف کی سزا 7 سال سے بڑھا کر 14 سال تک کئے جانے پر سماعت مقرر کی گئی ہے۔ نیب نے کرمنل اپیل نمبر 3 نواز شریف کی فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کے خلاف دائر کررکھی ہے۔

Related Posts