پاکستان سے استنبول اور تہران کی مال بردار گاڑیوں کے نرخوں پر نظرثانی کی درخواست

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان سے استنبول اور تہران کی مال بردار گاڑیوں کے نرخوں پر نظرثانی کی درخواست
پاکستان سے استنبول اور تہران کی مال بردار گاڑیوں کے نرخوں پر نظرثانی کی درخواست

لاہور: ترکی اور ایران نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ایران کے شہر زاہدان سے اسلام آباد تک ایک ہزار 990 کلومیٹر سفر کے لیے فکس چارجز کی بجائے اصل وزن اور فی کلو میٹر کی بنیاد پراستنبول – تہران ۔اسلام آباد (آئی ٹی آئی) مال بردار ٹرین کے نرخوں پر نظرثانی کرے۔

تفصیلات کے مطابق یکم اور 4 مارچ کو اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے دو حالیہ اجلاسوں میں ترک اور ایرانی حکام نے اپنے پاکستانی ہم منصبوں سے فکس نرخ بجائے فی کلومیٹر فاصلے کے چارج متعارف کروانے کی درخواست کی ہے۔

ترک اور ایرانی حکام کے مطابق فکس نرخ ان کی کاروباری برادری اور فارورڈنگ ایجنٹوں کے لیے مہنگا ہے۔ تاہم پاکستانی حکام نے ان درخواستوں پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کے الیکٹرک کا صنعتی زونز میں بڑی سرمایہ کرنے کا فیصلہ

آئی ٹی آئی مال بردار ٹرین کو اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) ٹرین بھی کہا جاتا ہے۔ توقع کی جاری رہی ہے کہ 9 سال کی مدت کےبعد رواں ماہ کے آخر تک اس پر کام شروع کر دیا جائےگا۔

Related Posts