سانحہ بلدیہ فیکٹری، رحمان بھولا اور زبیر چریا سمیت 5 ملزمان کی اپیل سماعت کیلئے منظور

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سانحہ بلدیہ فیکٹری، رحمان بھولا اور زبیر چریا سمیت 5 ملزمان کی اپیل سماعت کیلئے منظور
سانحہ بلدیہ فیکٹری، رحمان بھولا اور زبیر چریا سمیت 5 ملزمان کی اپیل سماعت کیلئے منظور

کراچی میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں عدالت نے رحمان بھولا اور زبیر چریا سمیت 5  ملزمان کی سزا کے خلاف اپیلیں سماعت کیلئے منظور کر لی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے فریقین سے اے ٹی سی کے فیصلے کی کاپی اور کیس کا ریکارڈ چار ماہ میں طلب کیا، اپیل دائر کرنے والے سزا یافتہ ملزمان میں رحمان بھولا، زبیر چریا، فضل احمد، ارشد محمود اور حکیم شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت نے سانحہ بلدیہ کیس کے ملزمان کو سزائے موت سنا دی

زبیر چریا اور رحمان بھولا کی اپیل میں کہا گیا ہے کہ آگ لگی تو فیکٹری کے دروازے بند تھے، دروازے مالکان کے حکم پر لاک کیے گئے، مزدوروں کے اخراج کیلئے کوئی ہنگامی راستہ موجود نہیں تھا۔

اپیل میں کہا گیا ہے کہ تین منزلہ عمارت کے داخلے اور اخراج کا ایک ہی راستہ تھا، فیکٹری کی کھڑکیاں آہنی سلاخوں سے پیک کردی گئیں، ہنگامی اخراج نہ ہونے کے باعث ملازمین جاں بحق ہو گئے۔ متعلقہ محکمے بددیانتی اور غفلت کے مرتکب ہوئے۔

مالکان اور متعلقہ محکموں کو ہلاکتوں کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے اپیل میں مزید کہا گیا کہ پولیس نے ابتدائی رپورٹ میں فیکٹری مالکان کو ہی نامزد کیا تھا، جے آئی ٹی رپورٹ میں اصل ملزمان کو بری الذمہ قرار دے دیا گیا۔

اے ٹی سی کے فیصلے کو انصاف کے خلاف قرار دیتے ہوئے اپیل میں کہا گیا کہ ماتحت عدالت کو واقعے سے متعلق کوئی سی سی ٹی وی فوٹیج پیش نہیں کی گئی، بھتہ مانگنے کا الزام تو لگایا گیا لیکن کوئی گواہ پیش نہیں ہوا۔ 

یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کا کلرک کے گھر پر چھاپہ، لیپ ٹاپ اور موبائل ضبط

Related Posts