عامر لیاقت کی قبر کشائی کیخلاف اہلخانہ کی سندھ ہائی کورٹ میں اپیل دائر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عامر لیاقت کی قبر کشائی کے حکم کے خلاف اہل خانہ کی اپیل دائر
عامر لیاقت کی قبر کشائی کے حکم کے خلاف اہل خانہ کی اپیل دائر

رکنِ قومی اسمبلی و معروف ٹی وی اینکر عامر لیاقت حسین کے اہل خانہ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے پوسٹ مارٹم کیلئے قبر کشائی کے حکم کے خلاف اپیل دائر کر دی ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں عامر لیاقت کے صاحبزادے احمد اور بیٹی دعا کی جانب سے جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم کے خلاف آئینی درخواست دائر کی گئی۔

درخواست میں عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم روکنے کی استدعا کی گئی ہے، عدالت نے  درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی جبکہ سندھ ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ آج ہی درخواست کی سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ جوڈیشنل میجسٹریٹ کی جانب سے مرحوم عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔ نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا تھا کہ 23 جون کو صبح ساڑھے 9 بجے عامر لیاقت کی قبر کشائی کی جائے گی۔

پوسٹ مارٹم کے لیے 6 رکنی بورڈ تشکیل دیا گیا ہے جس کی سربراہی پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کو دی گئی ہے۔ میڈیکل بورڈ میں ایڈیشنل پولیس سرجن شاہد نظام، ایچ او ڈی فرانزک میڈیسن جناح پرویز مخدوم بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ فرانزک ایکسپرٹ ڈاکٹر ہری رام، ڈاکٹر گلزار علی اور ایم ایل او ڈاکٹر اریب بقائی بھی ٹیم کا حصہ بنیں گے۔

Related Posts