امریکی خلائی تحقیقاتی ایجنسی (ناسا) نے خبردار کیا ہے کہ اپوفس نامی سیارچہ 13 اپریل 2029ء کو زمین کے قریب سے گزرے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں خلائی تحقیقاتی ایجنسی ناسا نے کہا کہ ہم اپوفس نامی دیگر سیارچوں کو تلاش کر رہے ہیں جبکہ اپوفس نامی سیارچہ 2004ء میں دریافت کیا گیا۔
پیغام میں ناسا نے کہا کہ زمین کے سیارہ جاتی ڈیفنس سسٹم کے ماہرین اپوفس جیسے دیگر سیارچوں کو تلاش کرکے یہ معلوم کریں گے کہ زمین پر ایسے سیارچے کیا اثر ڈال سکتے ہیں۔
ناسا نے کہا کہ ہمیں یہ معلوم ہونا چاہئے کہ مستقبل میں ایسے خطرات سے زمین کو کیا مسائل درپیش ہوسکتے ہیں جبکہ اپوفس نامی سیارچہ زمین کے قریب سے 13 اپریل 2029ء کو 13 ہزار میل کی دوری سےگزرے گا۔
Finding #asteroids like #Apophis – discovered in 2004 – as early as possible allows #planetarydefense experts to work together to mitigate against potential future impact threats. Apophis is expected to pass by Earth on April 13, 2029 at 13,000 miles away: https://t.co/fruoeAa6ws https://t.co/gFJlnX7B6A
— NASA Asteroid Watch (@AsteroidWatch) May 5, 2020