وزیر اعظم کی زیر صدارت نیشنل ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

نیشنل ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج سہ پہر وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا، اجلاس میں سول و عسکری قیادت شرکت کرے گی، اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر جاری پیش رفت پر بریفنگ دی جائے گی۔

ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں ملک میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان اجلاس کو امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں گرین لائن بس کو حادثہ، ڈرائیور سمیت متعدد افراد زخمی

اجلاس میں حکام کی جانب سے پشاور دھماکے اور کراچی میں دہشتگردی کے واقعات پر بریفنگ دی جائے گی۔اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد سے متعلق بھی غور ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی سطح پر کفایت شعاری اور سادگی پالیسی کے نفاذ سے متعلق بھی اجلاس ہوا تھا۔

Related Posts