اسلام آباد: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اپنے عہدے کا حلف جشنِ آزادی کے روز 14 اگست کو اٹھائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر انوار الحق کاکڑ کو نگراں وزیر اعظم بنانے کا متفقہ فیصلہ سامنے آیا جس کی سمری پر صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دستخط کردئیے۔
صدرِ مملکت نے قیدیوں کی سزاؤں میں 6ماہ کی کمی کردی
انوار الحق کاکڑ کو نگراں وزیر اعظم بنانے کا فیصلہ اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض اور شہباز شریف کی ملاقات میں ہوا۔ نگراں وزیر اعظم بننے پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ مجھے عوام کی خدمت کا موقع ملا ہے۔
مشاورت کے دوسرے دور کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف لاہور کیلئے روانہ ہوئے۔ انوار الحق کاکڑ کو وزیر اعظم نامزد ہونے پر وزیر اعظم کا پروٹوکول دے دیا گیا ہے۔سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنرز دیا جائے گا۔
گارڈ آف آنرز کی شاندار تقریب وزیر اعظم ہاؤس میں منعقد ہوگی۔ شہباز شریف انوار الحق کاکڑ کی بطور نگراں وزیر اعظم تقرری کے بعد وزیر اعظم ہاؤس خالی کرکے جا چکے ہیں۔ نگراں وزیر اعظم کا نام راجہ ریاض نے پیش کیا تھا۔