انوار الحق کاکڑ نے نگراں وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: سابق سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے نگراں وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انوار الحق کاکڑ سے عہدے کا حلف لیا۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور نگراں وزیر اعلیٰ کے پی کے سمیت معروف سیاسی و سماجی شخصیات اور عسکری حکام نے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کی۔

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے بلوچستان یونیورسٹی سے پولیٹیکل سائنس اور سوشیالوجی میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تقریبِ حلف برداری میں موجود تھے۔

انوار الحق کاکڑ ایوانِ بالا کی قائمہ کمیٹی برائے اوور سیز پاکستانیز کے چیئرمین بھی رہے ہیں۔ نگراں وزیر اعظم کا تعلق بلوچستان کے کاکڑ پشتون قبیلے سے ہے۔ انہوں نے انٹرمیڈیٹ تک تعلیم کیڈٹ کالج کوہاٹ سے حاصل کی۔

انہوں نے پارلیمانی سیاست کا آغاز 2008 میں شروع کی اور قومی اسمبلی کی رکنیت کیلئے الیکشن لڑا۔ تقریبِ حلف برداری میں سابق وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق وفاقی کابینہ کے اراکین بھی شریک ہوئے اور نئے نگراں وزیر اعظم کو مبارکباد دی۔ 

 

Related Posts