لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکنِ قومی اسمبلی دانیال عزیز کے والد انور عزیز چوہدری انتقال کر گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انور عزی چوہدری طویل مدت سے علیل تھے جو وفاقی وزیر کے عہدے پر بھی کام کرچکے ہیں۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دانیال عزیز کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انور عزیز چوہدری پاکستانی سیاست کا اہم کردار تھے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ چوہدری انور عزیز سے ہماری طویل ملاقاتیں رہی ہیں۔ ہم نے پاکستانی سیاسی تاریخ کی کہانیاں چوہدری انور عزیز سے سنی ہیں۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد میاں نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر آج انتقال کر گئی ہیں۔ان کی عمر 93 برس تھی۔
تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر ضعیف العمری اور طویل علالت کے باعث لندن میں انتقال کر گئی ہیں۔
مزید پڑھیں: میاں نواز شریف کی والدہ شمیم اختر علالت کے باعث انتقال کر گئیں