اپنے بچے کو ہرایک کا احترام سکھانے کے خواہش مند ہیں، انوشکا شرما

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بیٹی کی پرورش کے معاملے پر کوئی رسک نہیں لینا چاہتی، انوشکا شرما
بیٹی کی پرورش کے معاملے پر کوئی رسک نہیں لینا چاہتی، انوشکا شرما

ممبئی:بھارت کی مشہور جوڑی اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کے ہاں آئندہ ماہ جنوری میں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

انوشکا اور ویرات اپنے بچے کو ہر ایک کی عزت اور احترام سکھانے کی خواہش مند ہیں۔انوشکا شرما نے کہا کہ یہ وہ تعلیم ہے جو مجھے اپنے والدین سے ملی اور اب میں یہی تعلیم اپنے بچے کو دینے کی خواہش مند ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں اور ویرات کوہلی اپنے بچے کو بدتمیز نہیں بنانا چاہتے اس لئے بچے کو سوشل میڈیا سے دور رکھیں گے، ہم نے اس بارے میں بہت سوچا اور ہم یقینی طور پر اپنے بچے کو عوام کی نگاہوں سے بڑھتا نہیں دیکھنا چاہتے۔

لہٰذا ہم اپنے بچے کوسوشل میڈیا میں شامل نہیں ہونے دیں گے۔انوشکا نے کہا کہ میں ویرات کیساتھ اپنے بچے کی پرورش کی منتظر ہوں۔

ہم اولاد کو ماں باپ کی ذمہ داری کے بجائے خاندان کی اکائی کے طور پر لیتے ہیں اس لیے ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہمارے بچے کی پرورش متوازن نقطہ نظر سے کی جائے۔

مزید پڑھیں: صباقمر کی متنازع لباس میں تصاویر وائرل، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

Related Posts