بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Anushka Sharma, Virat Kohli expecting first child

ممبئی : بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما کے گھر جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے، اسٹار جوڑے نے انسٹا گرام پر مداحوں کو خوشخبری سنائی ہے۔

اداکارہ انوشکا شرما نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم 2021ء میں اپنے پہلے بچے کا استقبال کرینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب ہم دو ہیں اور جنوری 2021ء میں ہم تین ہوجائینگے۔

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی دسمبر 2017 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، اٹلی میں منعقدہ شادی کی تقریبات میں دونوں کے خاندانوں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔

مزید پڑھیں:لاک ڈاؤن کے دوران انوشکا کو گھر میں ڈائنو سار نظرآگیا

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے ننھے مہمان کی آمد سے قبل تیاریاں شروع کردی ہیں  جبکہ دونوں ستاروں کی جانب سے اس حوالے سے کافی شد و مد سے تیاری کی جارہی ہے۔

Related Posts