بچے بھارتی نہیں، پاکستانی ہیں۔انوپم کھیر نے شہزاد رائے کی نشاندہی پر غلطی تسلیم کر لی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بچے بھارتی نہیں، پاکستانی ہیں۔انوپم کھیر نے شہزاد رائے کی نشاندہی پر غلطی تسلیم کر لی
بچے بھارتی نہیں، پاکستانی ہیں۔انوپم کھیر نے شہزاد رائے کی نشاندہی پر غلطی تسلیم کر لی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار شہزاد رائے نے گھریلو سازوسامان کو آلاتِ موسیقی کے طور پر استعمال کرنے والے پاکستانی بچوں کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انہیں ڈھونڈ نکالا جس کے بعد انہیں بھارتی قرار دینے والے بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر نے اپنی غلطی تسلیم کر لی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹؤئٹر پر اپنے پیغام میں گلوکار شہزاد رائے نے ویڈیو وائرل ہونے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ کیا کوئی مجھے بتا سکتا ہے کہ یہ بچے کہاں ہیں؟ میں انہیں موسیقی کیلئے درکار تمام آلات فراہم کروں گا۔ 

دوسری جانب اسی ویڈیو کے حوالے سے بالی ووڈ کی 200 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے انوپم کھیر کا کہنا تھا کہ بھارت کے ایک گاؤں میں بسنے والے بچوں نے مل جل کر اپنا بینڈ بنا لیا ہے جس کے پاس جدید سازوسامان نہیں۔

بالی ووڈ کے سینئر اداکار انوپم کھیر نے مزید کہا کہ بچوں نے فوجی بینڈ کی بہت خوب دھن پسند کی ہے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اصل طاقت انسان کے دل میں ہوتی ہے۔ ان بچوں کے فن کی داد دیتا ہوں، مجھے بتایا جائے کہ وہ کہاں ہیں؟ 

 

انوپم کھیر کے پیغام کا جواب دیتے ہوئے شہزاد رائے نے کہا کہ جو ویڈیو میں کچھ روز قبل سامنے لایا، اسے شیئر کرنے پر آپ کا شکر گزار ہوں، آپ کہتے ہیں کہ ان بچوں کا تعلق بھارت سے ہے لیکن ایک چھوٹی سی درستگی یہ کرلیجئے کہ بچے پاکستانی ہیں۔

گلوکار شہزاد رائے نے مزید کہا کہ درحقیقت ویڈیو میں نظر آنے والے بچوں کا تعلق پاکستان کے علاقے ہنزہ سے ہے جن سے میں رابطے میں ہوں اور میں نے ان بچوں کو وہ تمام موسیقی کے آلات بھجوا دئیے ہیں جن کی انہیں ضرورت تھی۔

اس پر انوپم کھیر نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بچوں کی ویڈیو بے حد پسند آئی۔ شہزاد رائے بچوں کیلئے اٹھائے جانے والے بہترین اقدامات جاری رکھیں، میری محبت اور نیک تمنائیں ہمیشہ آپ کے ساتھ رہیں گی۔ 

Shehzad Roy Corrects Anupam Kher On Claiming Pakistani Kids as Indians

آخر میں شہزاد رائے نے غلطی تسلیم کرنے پر انوپم کھیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں بالی ووڈ فلموں میں آپ کی اداکاری کو بے حد پسند کرنے والا آپ کا مداح ہوں۔ وائرل کی گئی ویڈیو میں نظر آنے والے بچوں کے متعلق آپ کو بتاتا رہوں گا۔ 

یہ بھی پڑھیں: پری زاد میں مرکزی کردار، احمد علی اکبر پہلا انتخاب نہیں تھے۔ڈرامہ نگار

Related Posts