اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس کا دورۂ پاکستان یادگار رہا جس پر وہ پاکستانی عوام کے شکر گزار ہیں جس کا اظہار انہوں نے اپنے خصوصی پیغام میں کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ میں نے پاکستان کا بہترین دورہ کیا جس کے دوران خوبصورت تاریخ کے حامل ملک کی سیر کی۔
عالمی ادارے کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ لاہور کی ثقافت شاندار ہے۔ لاہور کے قلعے سے لے کر بادشاہی مسجد تک تمام دورہ یادگار رہا جس پر پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
I concluded my visit to Pakistan after enjoying the rich history and vibrant culture of Lahore – from the Lahore Fort, a @UNESCO World Heritage Site, to the majestic Badshahi mosque.
Thank you to the people of Pakistan for a wonderful visit! pic.twitter.com/XSPDhKb77U
— António Guterres (@antonioguterres) February 19, 2020