انتونیو گوتریس دوسری مدت کے لیے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل منتخب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انتونیو گوتریس دوسری مدت کے لیے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل منتخب
انتونیو گوتریس دوسری مدت کے لیے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل منتخب

نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو 193 رکنی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے دوسری 5 سالہ مدت کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ میں بڑی اور چھوٹی اقوام کے مابین اعتماد کے فروغ کو یقینی بنانے، راہ ہموار اور اعتماد سازی کی فضا قائم کرنے کی ہرممکن کوشش کروں گا۔

اس ماہ کے اوائل میں 15 رکنی سلامتی کونسل نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو انتونیو گوتریس کی دوبارہ تقرری کی سفارش کی تھی، ان کی دوسری میعاد کا آغاز یکم جنوری 2022 سے ہو گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر بننے سے چند ہفتوں قبل انتونیو گوتریس نے جنوری 2017 میں بان کی مون کی جگہ سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے تھے۔ گوتریس کی پہلی مدت کی زیادہ تر توجہ ٹرمپ انتظامیہ کو منانے پر مرکوز تھی جنہوں نے اقوام متحدہ کی اہمیت اور کثیرالجہتی پر سوال اٹھایا تھا۔

امریکا دراصل اقوام متحدہ کو سب سے زیادہ مالی اعانت فراہم کرنے والا ملک ہے جو اس کے باقاعدہ بجٹ کا 22 فیصد اور قیام امن کے لیے رکھے گئے۔ صدر جو بائیڈن نے اقوا متحدہ کی ان فنڈنگ کو بحال کرنا شروع کردیا ہے جنہیں ٹرمپ نے روک دیا تھا۔

72سالہ انتونیو گوتریس 1995 سے 2002 تک پرتگال کے وزیر اعظم اور 2005 سے 2015 تک اقوام متحدہ کی مہاجر ایجنسی کے سربراہ رہے تھے، سیکریٹری جنرل کی حیثیت سے وہ آب و ہوا کے لیے اقدامات، کووڈ-19 ویکسین کی یکساں فراہمی اور ڈیجیٹل تعاون کے لیے آواز بلند کرتے رہے ہیں۔

Related Posts