انسداد دہشتگردی عدالت، پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتوں میں توسیع ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی انسدادِ دہشت گردی عدالت سے عبوری ضمانتوں میں توسیع ہو گئی۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں انسداد دہشت گردی عدالت نے 2 مئی تک توسیع کردی۔

عدالتی سماعت کے موقع پر پی ٹی آئی رہنما ذلفی بخاری ، اعظم سواتی، عمرایوب، عامر کیانی اور راجا خرم انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے، جہاں ان کے وکلا علی بخاری، نعیم پنجوتھہ اور سردار مصروف پر مبنی لیگل ٹیم بھی موجود تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

بعد ازاں اے ٹی سی جج راجا جواد عباس کی رخصت کے باعث پی ٹی آئی رہنماؤں حسان نیازی، فرخ حبیب، اسدعمر، اسدقیصر، شبلی فراز، عامر کیانی، حماداظہر، عمر ایوب، اور اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 2 مئی تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی گئی۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف عمران خان کی پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کے معاملے میں تھانہ سی ٹی ڈی اور تھانہ گولڑہ میں انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہیں۔

Related Posts