ملک بھرمیں5روزہ انسدادِ پولیو مہم آج سے شروع، 4 کروڑبچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک بھر میں 5 روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز، 4 کروڑ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر
ملک بھر میں 5 روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز، 4 کروڑ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر

اسلام آباد: صوبہ خیبر پختونخوا اور پنجاب سمیت ملک بھر میں 5 روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا۔ مہم کے دوران 4 کروڑ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا میں آج سے انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہو رہاہے جہاں 64 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔آئندہ 5 روز تک جاری رہنے والی مہم کیلئے ہیلتھ ورکرز کی 29 ہزار ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ 

صوبائی دارالحکومت پشاور میں انسدادِ پولیو مہم کے دوران 8 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر ہے۔ ای او سی کا کہنا ہے کہ پولیو ٹیموں کیلئے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کے مطابق خیبر پختونخوا اور پشاور میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیشِ نظر انسدادِ پولیو مہم کے دوران کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔

ای او سی کا کہنا ہے کہ انسدادِ پولیو مہم کے دوران فیلڈ اسٹاف کو سرجیکل ماسک، ہینڈ سینیٹائزرز، تھرمل گنز اور دیگر حفاظتی آلات دے دئیے گئے ہیں۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ 5سال کی عمر تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔

دوسری جانب صوبہ پنجاب کے شہر ملتان اور گوجرانوالہ سمیت صوبے بھر میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا۔ ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے معاونِ خصوصی فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ فرنٹ لائن ورکرز گھر گھر جائیں گے اور انسدادِ پولیو مہم کامیاب ہوگی۔

ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم میں 2 لاکھ 85 ہزار فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز حصہ لیں گے۔ مہم کے دوران کورونا ایس او پیر پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا کے باوجود صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

معاونِ خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے عوام سے اپیل کی کہ تمام پاکستانی شہری ایک قومی فرض سمجھتے ہوئے انسدادِ پولیو مہم کی کامیابی کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور اپنے 5 سال کی عمر تک کے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچائیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: جرمنی کا پاکستان کو پولیو کے خاتمے کیلئے مزید 5 ملین یورودینے کا اعلان

Related Posts