سندھ اور خیبر پختونخواہ میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز، بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انسدادِ پولیو مہم
(فوٹو: آن لائن)

صوبہ سندھ اور خیبر پختونخواہ میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے، دونوں صوبوں میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے لیے ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تھرپارکر ڈاکٹر ارشاد احمد میمن نے بتایا کہ سندھ کے ضلع تھرپارکر میں 5 روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آج سے آغاز کردیا گیا ہے۔ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو انسدادِ پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔

تھرپارکر کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے بتایا کہ بچوں کو 9 ہائی رسک یونین کونسلز میں قطرے پلانے کے لیے 171 انسدادِ پولیو ٹیموں کو تعینات کیا گیا ہے جن کی حفاظت کے لیے فول پروف سیکورٹی مہیا کی گئی ہے۔

دوسری جانب خیبر پختونخواہ کے صوبائی محکمۂ صحت کے حکام نے بتایا کہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز صوبے بھر میں ہوگیا ہے جس کے دوران صوبے کے 8 اضلاع میں بچوں کو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔

صوبائی محکمۂ صحت کے حکام کے مطابق صوبے کے اضلاع بشمول صوابی، بونیر، چارسدہ، مردان، نوشہرہ، مالاکنڈ، سوات اور مہمند ایجنسی میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

محکمۂ صحت حکام کے مطابق خیبر پختونخواہ کے آٹھوں اضلاع میں 5 سال سے کم عمر 20 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے تاکہ موذی مرض سے صوبے کو پاک کیا جاسکے۔

حکام کے مطابق انسدادِ پولیو مہم کے لیے 7800 ٹیمیں کام کریں گی جن کی حفاظت کے لیے سخت سیکورٹی کا انتظام کیا گیا ہے۔انسدادِ پولیو مہم کے علاقوں کو خفیہ رکھا جائے گا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جاسکے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  پاکستان کے15 شہروں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، سندھ کے4 ، بلوچستان سے 2اور پنجاب کے 9مقامات سے بچوں کے اجسام میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔ 

محکمہ انسداد پولیو پروگرام سے 2 روز قبل جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کے 15 شہروں سے پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔

Related Posts