کراچی میں گھروں کو گرانے کا سلسلہ دوبارہ شروع، عوام کا شدید احتجاج

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اورنگی ٹاؤن میں انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران علاقہ میدان جنگ بن گیا
اورنگی ٹاؤن میں انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران علاقہ میدان جنگ بن گیا

کراچی: اورنگی نالہ انسداد تجاوزات آپریشن میں عوامی مزاحمت کے بعد علاقہ میدان جنگ بن گیا، آپریشن ملتوی۔ آپریشن کے پانچویں روزتین مقامات پر کارروائی کی گئی،میٹرو سنیما کے قریب، کشمیری محلہ اور اولڈ گولیمار ولی محمد گوٹھ میں غیر پختہ تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا۔

اولڈ گولیمار میں نالے پر بنی مسجد کا بڑا حصہ مسجد انتظامیہ کی مدد سے شہید کردیا گیا، ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اورنگی ٹاؤن میں نالے کے زیرو پوائنٹ پر آپریشن رکا ہوا ہے،گزشتہ روز کے عوامی ردعمل کے بعد جلد ایکشن کریں گے۔

گزشتہ روز اورنگی نالے کے اطراف رہنے والے افراد مشتعل ہوگئے تھے۔ سینئر ڈائریکٹرکچی آبادی مظہر خان، پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی محمد رضوان خان، ڈائریکٹر انسداد تجاوزات جاوید مصطفی، اسسٹنٹ کمشنر صدف اعظم، جہانگیر شاہ کی زیر نگرانی سافٹ تعمیرات گرادی گئیں۔

نالوں کے اندر گھس کر مشینری نے تجاوزات کلیئر کردیں۔ عوام کی جانب سے بھرپور مذاحمت، عملے کو کام سے روکنے کی کوشش۔ رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔

اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی محمد رضوان خان نے کہا کہ کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے۔ نالوں سے سافٹ تجاوزات ہٹا رہے ہیں۔ جسکے بعد جو حکم ملے گا اسکے مطابق کارروائی کرینگے، جاوید مصطفی ڈائریکٹر انسداد تجاوزات اورنگی نے کہا کہ مزاحمت کے باوجود آپریشن جاری ہے۔

اورنگی نالے کے اطراف مکمل کلیئرنس کے لئے کام جاری ہے۔ آپریشن میں ایس ایچ او اقبال مارکیٹ، پاکستان بازار، پیر آباد، اورنگی ٹاؤن بھی آپریشن میں موجود تھے۔ مظاہرین نے افسران کو بھی گھیرنے کی کوشش کی۔ جنہیں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے محفوظ کیا۔

اورنگی نالے کے آپریشن کو ناکام بنانے کے لئے اورنگی سے باہر کی خواتین کوسٹرز میں لائی گئی تھیں۔ تاہم اورنگی پروجیکٹ اور کچی آبادی اور انسداد تجاوزات نے بغیر کسی دباؤ کے آپریشن جاری رکھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مشتعل افراد کا کہنا تھا کہ ہم اپنے گھر نہیں ٹوٹنے دیں گے۔

سیکٹر ساڑھے گیارہ میں عوام گھروں سے بینر اور پلے کارڈ اٹھا کر سڑک پر آگئے تھے، انہوں نے نعرہ لگایا کہ گھر کے بدلے گھر دو ورنہ اپنا گھر نہیں ٹوٹنے دیں گے۔ لوگ لیز کے کاغذات لے کر آگئے۔ خواتین کی بڑی تعداد مشتعل افراد کے ساتھ تھی۔ خاتون اسسٹنٹ کمشنر کو خواتین نے گھیر لیا تھا۔

خواتین کا کہنا تھا کہ پہلے ہمیں مکان دو پھر گھر توڑو، ورنہ ہم جان دے دیں گے مگر گھر خالی نہیں کریں گے۔صورتحال بے قابو ہوئی تو ضلعی انتظامیہ نے رینجرز طلب کرلی، اورنگی نالہ آپریشنززیرو پوائنٹ پر بھاری مشینری اور پولیس و رینجرز کی نفری بھی پہنچ گئی تھی۔

ڈپٹی کمشنر ضلع غربی کا کہنا ہے کہ11.5 کلو میٹر طویل اورنگی نالے پر آج تین مقامات پرغیر پختہ تجاوزات پر کارروائی ہوگی۔تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پختہ تجاوزات کے خلاف ڈپٹی کمشنر ضلع غربی نے آئندہ پیر سے بھاری نفری کے ساتھ میدان مین اترنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

Related Posts