لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے 12 کروڑ روپے کی سرکاری اراضی واگزار کرالی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے 12 کروڑ روپے کی سرکاری اراضی واگزار کرالی
لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے 12 کروڑ روپے کی سرکاری اراضی واگزار کرالی

لاہور میں قابضین کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے 6 کنال سرکاری زمین واگزار کرالی جس کی مالیت 12 کروڑ روپے ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ لاہور نے سرکاری اراضی واگزار کرانے کیلئے آپریشن کیا۔ کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید سرکاری زمین کو واگزار کرانے کیلئے کارروائی کی قیادت کر رہے تھے۔

مجموعی طور پر 6 کنال زمین واگزار کرائی گئی جس کی مالیت 12 کروڑ روپے ہے۔ کارروائی موہلنوال کے علاقے میں” ڈیفنس روڈ پر کی گئی۔ سرکاری اراضی پر قبضہ گروپ نے غیر قانونی طور پر قبضہ کر رکھا تھا۔

اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے کارروائی کے دوران مین اسٹرکچر بھی مسمار کروا دیا جس کے دوران بھاری سرکاری مشینری استعمال کی گئی۔ ضلعی انتظامیہ قبضہ مافیا کے خلاف مزید کارروائیوں کیلئے پر عزم ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: ایک سال میں مافیا سے 1 لاکھ کنال زمین واگزار، 50 ارب وصول

Related Posts