کراچی میں تجاوزات کے خلاف کارروائی، اسٹالز مسمار، املاک اور ہیوی جنریٹرز ضبط

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں تجاوزات کے خلاف کارروائی، اسٹالز مسمار، املاک اور ہیوی جنریٹرز ضبط
کراچی میں تجاوزات کے خلاف کارروائی، اسٹالز مسمار، املاک اور ہیوی جنریٹرز ضبط

کراچی میں محکمۂ انسدادِ تجاوزات سیل متحرک ہوگیا، تجاوزات کے خلاف تابڑ توڑ کارروائی جاری ہے جس کے دوران بڑی تعداد میں ہیوی الیکٹرک جنریٹرز، اسٹالز اور املاک ضبط کر لی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمۂ انسدادِ تجاوزات نے کراچی کے تین اضلاع میں تجاوزات کے خلاف بھاری مشینری کے ساتھ کارروائی کی۔ ڈسٹرکٹ ایسٹ، سنٹرل اور ساؤتھ میں فٹ پاتھ پر رکھے ہیوی الیکٹرک جنریٹرز کے خلاف آپریشن شروع ہوگیا۔

سینئر ڈائریکٹر بشیر صدیقی کے مطابق ضلع شرقی کراچی میں فٹ پاتھ پر رکھے ہیوی الیکٹرک جنریٹرز کے خلاف آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں الیکٹرک جنریٹرز ضبط کر لیے گئے ہیں۔

بشیر صدیقی کے مطابق بفر زون میں گورنمنٹ ڈگری کالج کے اطراف تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جارہا ہے۔ بڑی تعداد میں تجاوزات پر موجود املاک ضبط کی جارہی ہیں۔

صدر کے بوہری بازار میں دکانوں کے آگے اسٹال مسمار کردئیے گئے ہیں، سامان ضبط کیا جارہا ہے۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف آپریشن تیز کردیا گیا۔

آپریشن کے دوران علاقہ اسسٹنٹ کمشنر، متعلقہ ایس ایچ او اور پولیس کی بھاری نفری، سٹی وارڈنز سمیت محکمۂ انسدادِ تجاوزات کے ہمراہ ہیں۔ سپریم کورٹ احکامات کی روشنی میں کراچی کے 6 اضلاع میں روز آپریشن جاری رہے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں: غریب سبزی فروشوں پر انسداد تجاوزات کے اہلکار ٹوٹ پڑے، 8زخمی

Related Posts