راولپنڈی: محکمۂ انسدادِ بدعنوانی (اینٹی کرپشن پنجاب) نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما چوہدری تنویر کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تاہم حکام ن لیگی رہنما کو گرفتار کرنے میں ناکام رہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم چوہدری تنویر کو حراست میں لینے کیلئے ان کے گھر جا پہنچی، تاہم ن لیگی رہنما کی غیر موجودگی میں محکمۂ انسدادِ بدعنوانی کی ٹیم نے مختلف کمروں کی تلاشی لینے کا عمل جاری رکھا۔
نسلہ ٹاور کیس، پولیس کا ایس بی سی اے کے دفتر پرچھاپہ
چند روز قبل ہی چوہدری تنویر اپنے بیٹے کی شادی کی تقریب میں شرکت کرکے بیرونِ ملک سے وطن واپس آئے۔ اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا ہے کہ چوہدری تنویر نے سرکاری اراضی پر غیر قانونی طور پر قبضے اور دھوکہ دہی کی ہے۔
محکمۂ اینٹی کرپشن پنجاب نے غیر قانونی قبضے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔ انسدادِ بدعنوانی کے تفتیشی حکام چوہدری تنویر سے غیر قانونی قبضے اور دھوکہ دہی کے الزامات پر تفتیش کے خواہش مند ہیں، تاہم گرفتاری تاحال نہیں ہوسکی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پولیس کو دیکھتے ہی نسلہ ٹاور کی تعمیر کے ذمہ دار سرکاری افسران کے خلاف چھاپے کے دوران سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران و ملازمینخوف کا شکار ہو گئے۔
گزشتہ برس 29 دسمبر کے روز بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر میں پولیس نے چھاپہ مارا اور کراچی میں تعمیر کی گئی بلند و بالا عمارت نسلہ ٹاور سے متعلق درج مقدمے کے حوالے سے متعلقہ افسران سے پوچھ گچھ کی۔