محکمہ اینٹی کرپشن نے جعلی ایڈمٹ کارڈ بنانے والے ٹیچر کو گرفتار کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Man arrested for raping stepdaughters in Islamabad

کراچی : محکمہ اینٹی کرپشن سانگھڑ نے کاروائی کرتے ہوئے جعلی ایڈمٹ کارڈ اور فیس کی جعلی سلپ بنانے والے ٹیچر کو گرفتار کرلیا ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن شہید بینظیرآباد ڈویژن میرنادر علی ابڑو کے احکامات پر سرکل آفیسر سانگھڑ کاشف گجر نے کاروائی کی۔

طلبا نے محکمہ اینٹی کرپشن کو رپورٹ کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ سال 2016 17 18 میں نویں دسویں کے امتحانات کے دوران انہیں جعلی کارڈ اور سلپ کا اجرا کیا گیا۔

مزید پڑھیں:پرویزمشرف کیخلاف عدالتی فیصلے پر پاک افواج میں شدید غم وغصہ واضطراب

بورڈ میں اندراج نہ ہونے کے باعث طلبا کے دو قیمتی تعلیمی سال ضائع ہوگئے امان اللہ ڈاہری اسکول میں کارروائی کرتے ہوئے حق نواز رند نامی ٹیچر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر کرلیا گیا ہے اور اس کیس میں تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

Related Posts