اینٹی کرپشن نے مونس الٰہی کے دوست سہیل اصغر کو گرفتار کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جائیدادیں ضبط
(فوٹو: آن لائن)

لاہور: سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کے دوست سہیل اصغر اعوان کو اینٹی کرپشن نے  بدعنوانی کے مختلف الزامات کے تحت گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن حکام نے سڑک کی تعمیر و مرمت کا ٹھیکا من پسند ٹھیکے دار کو دینے اور سڑک کی تعمیر و مرمت میں 50 لاکھ رشوت لینے کے الزامات کے تحت سہیل اصغر اعوان کو گرفتار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ڈی ایم قبل از وقت انتخابات نہیں روک سکتی، مونس الٰہی

اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب نے سہیل اصغر اعوان کو سیشن عدالت لاہور سے گرفتار کیا۔ ان پر ٹھیکا من پسند شخص کو دلوانے اور سڑک کی تعمیر و مرمت میں 50 لاکھ کک بیک لینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سہیل اصغر اعوان کے اقدام کے تحت ناقص میٹرئیل استعمال کروا کر سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا گیا۔ سہیل اصغر اعوان کے خلاف گوجرانوالہ میں مقدمہ نمبر 6/23 درج کیا گیا تھا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل سابق وزیر مونس الٰہی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان سے  ملاقات میں پنجاب اسمبلی کو تحلیل کرنے کی حکمت عملی مکمل ہوگئی، کتنی ہی مشکل کیوں نہ ہو، پی ڈی ایم قبل از وقت انتخابات نہیں روک سکے گی۔ 

اپنے ایک ٹویٹ میں گزشتہ برس مونس الٰہی نے کہا کہ اسمبلی تحلیل کے بعد عمران خان آئندہ کا الیکشن جیت جائیں گے۔ قبل ازیں ق لیگ کی قیادت نے  عمران خان کو اسمبلی تحلیل کرنے پر اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا تھا۔ 

Related Posts