ٹی 20 ورلڈکپ کا ایک اور میچ بارش کی نذر، پوائنٹ ٹیبل کی صورتحال کیا ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ٹائمز آف انڈیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ور لڈکپ 2024 میں آج ایک اور میچ بارش کی نذر ہوگیا، بھارت اور کینیڈا کے درمیان میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا۔

امریکا کے شہر لاڈرہل فلوریڈا میں ہونے والا میچ بارش کی وجہ سے پہلے تاخیر کا شکار رہا اور ٹاس بھی نہیں ہوسکا، کافی انتظار کے باوجود بارش نے تھمنے کا نام ہی نہ لیا تو میچ منسوخ کردیا گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز یہاں آئر لینڈ اور امریکا کا میچ بھی بارش کی وجہ سے نہیں ہوسکا تھا جس پر دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا تھا، یوں امریکا نے سپر ایٹ مرحلے میں جگہ بنالی تھی جبکہ پاکستان سپر ایٹ میں پہنچنے کی دوڑ سے باہر ہوگیا تھا۔

گروپ اے میں بھارت تین میچز میں کامیابی کے ساتھ پہلے ہی سپر ایٹ مرحلے میں اپنی جگہ پکی کرچکا ہے۔

Related Posts