روسی خام تیل سے لدا ایک اور جہاز کراچی پورٹ پہنچ گیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: روسی خام تیل سے لدا ایک اور جہاز کلائیڈ نوبل کراچی پورٹ پہنچ گیا۔

روسی جہاز خام تیل کے ساتھ بندرگاہ کی حدود میں لنگر انداز ہوا، جہاز کی برتھنگ پلان فائنل ہوتے ہی جہاز کو آئل پیئر پر لانے کے کام کا آغاز کیا جائے گا۔

خام تیل سے لدا جہاز فی الوقت آؤٹر اینکرایج میں لنگر انداز ہے جو کراچی پورٹ کی حدود کہلاتی ہے، تمام جہاز پہلے آؤٹر اینکریج پر پہنچتے ہیں جہاں سے کے پی ٹی کا پائلٹ جہاز کو پورٹ چینل میں لاکر برتھنگ کراتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ آج ہونے کا امکان

معلوم رہے کہ پہلا روسی جہاز خام تیل لے کر 11 جون 2023 کو پاکستان پہنچا تھا، روسی جہاز پیور پوائنٹ کراچی بندرگاہ پہنچا تھا، 183 میٹر لمبے روسی جہاز میں 45 ہزار میٹرک ٹن تیل لدا تھا۔

پہلا روسی جہاز جب پاکستان پہنچا تھا تو وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ٹوئٹ کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ میں نے قوم سے اپنا ایک اور وعدہ پورا کردیا جس کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہوئی کہ روس کا پہلا خام تیل کا جہاز کراچی پہنچ گیا ہے۔

Related Posts