عمران خان کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا گیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی منظوری کے بعد حکمران اتحاد کا مشترکہ ریفرنس دائر کیا گیا۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس ضابطے کے مطابق حکمران اتحاد کی جانب سے ریفرنس جمع کرایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے 29 دن اس ریفرنس پر آئینی و قانونی ماہرین سے طویل مشاورت کی۔ علاوہ ازیں اسپیکر نے حکمران اتحاد کی قیادت سے بھی مشاورت کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ڈی ایم نے بھی عمران خان کو نااہل قرار دلانے کے لیے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کیا تھا۔

Related Posts