میٹرک کے امتحانات میں پرچے آؤٹ ہونے کا سلسلہ نہ رک سکا، بائیولوجی کا پرچہ بھی آؤٹ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میٹرک کے امتحانات میں پرچے آؤٹ ہونے کا سلسلہ نہ رک سکا، بائیولوجی کا پرچہ بھی آؤٹ
میٹرک کے امتحانات میں پرچے آؤٹ ہونے کا سلسلہ نہ رک سکا، بائیولوجی کا پرچہ بھی آؤٹ

کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت جاری میٹرک کے امتحانات میں پرچے آؤٹ ہونے کا سلسلہ نہ رک سکا، نویں جماعت کا بائیولوجی کا پرچہ بھی آؤٹ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ میں وقت سے پہلے پرچے آؤٹ ہونے کا سلسلہ برقرار ہے، آج ہونے والا نویں جماعت کا پرچہ بھی سوشل میڈیا پر آؤٹ ہوگیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی میں بدھ 18 مئی کو دسویں جماعت کا پہلا پرچہ بھی سوشل میڈیا پر آؤٹ ہوگیا تھا اور علی الصبح سے ہی سوشل میڈیا پر گردش کررہا تھا۔ منگل 17 مئی کو نویں جماعت کا ہونے والا کمپیوٹر اسٹڈیز کا پہلا پرچہ بھی سوشل میڈیا پر آؤٹ ہوگیا تھا۔

تاہم، اس حوالے سے بورڈ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پرچہ بورڈ آفس سے نکل جانے کے بعد انتظامیہ ذمہ دار نہیں ہوتی۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے مطابق تقریبا 360،000 سے زائد طلباء اور طالبات نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات دے رہے ہیں، ان امتحانات کو ممکن بنانے کیلئے بورڈ کی جانب سے کراچی کے 18 ٹاؤنز میں 448 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، جن کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی سمیت سندھ میں منگل 17 مئی سے نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کا آغاز ہوا ہے، اس موقع پر تمام امتحانی مراکز میں طلبہ اور اساتذہ کے موبائل لانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

Related Posts