کراچی: وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس کے مزید 9 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں جس کے بعد کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 74 ہوگئی ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے ٹوئٹر پیغام میں تصدیق کی ہے کہ کورونا وائرس سے نو مریض صحت یاب ہوئے ہیں اور ان کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔
سندھ حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اب سندھ میں صحت یاب ہونیوالے مریضوں کی کل تعداد 74 ہوگئی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ لوگوں کو یہ سیکھنا چاہئے کہ تنہائی یا معاشرتی دوری ہی واحد کورونا کا واحد علاج ہے، کورونا کو شکست دینے والے 74 افراد خود کو الگ تھلگ کر سکتے ہیں ،کیا آپ کر سکتے ہیں؟۔
مزید پڑھیں: موجودہ صورتحال میں جتنا ہو سکے دوسروں کا خیال رکھیں، عائزہ خان
اس سے قبل جمعہ کو مرتضیٰ وہاب نے اعلان کیا تھا کہ سندھ میں ہر مستحق گھرانے میں 6000 روپے کی رقم تقسیم کرنے کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے۔
انہوں نے کورونا وائرس روکنے کے لئے پہلے اعلان کیا تھا کہ 5 اپریل تک سندھ میں اجتماعی نماز نہیں ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس فیصلے پر ہر مکتبہ فکر کے علمائے کرام اور طبی ماہرین سے مشاورت کے بعد غور کیا گیا۔
Another 9 patients have recovered & their corona virus test has come negative. Now the total number of recovered patients in Sindh stand at 74. People should learn that isolation or social distancing is the only cure to #COVIDー19. These 74 isolated themselves, can you?
— SenatorMurtaza Wahab (@murtazawahab1) April 4, 2020