ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 46 فیصد ہوگئی، 21 اشیائے ضروریہ مہنگی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: ملک میں حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح 46 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.15 فیصد اضافہ ہوا، مہنگائی کی مجموعی شرح 46.82 فیصد ہوگئی، ایک ہفتے میں 21 اشیاء مہنگی، 7 کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

ہیکرز نے کرپٹو کرنسی چوری کرنے کیلئے جدید طریقہ ڈھونڈ نکالا

حالیہ ہفتے 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا، ایک ہفتے میں آلو 8.22، چکن 1.75 فیصد مہنگا ہوا، آٹا 1.55، گُڑ 1.23، ڈبل روٹی 1.13 فیصد مہنگی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق چاول، مٹن، دودھ، بیف، لہسن کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں ٹماٹر 19.20، کیلے 5.39، چینی 1.19 اور پیاز 1.40 فیصد سستے ہوئے۔

Related Posts