پاکستان میں ایک اور مالی اسکینڈل، ہزاروں لوگ زندگی بھرکی جمع پونجی سے محروم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

financial scandal

اسلام آباد : پاکستان میں ایک اور مالی اسکینڈل سامنے آگیا، لاثانی گروپ آف کمپنیز نے ہزاروں لوگوں کوزندگی بھرکی جمع پونجی سے محروم کردیا، متاثرین نے حکومت سے انصاف مانگ لیا۔

اسلام آباد نیشنل پریس کلب کے سامنے پاکستان بھر سے آئے ہوئے متاثرین نے لاثانی گروپ آف کمپنیز کے خلاف دھرنا دیا ہوا ہے، متاثرین کا کہنا ہے کہ مضاربہ اسکینڈل کے بعد پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ اسکینڈل ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے گروپ آف کمپنی کے سی ای او انیس الرحمن نے 80 ارب سے زائد ہڑپ کرلئے ہیں اور پورے پاکستان کے آفسز بند کر دیے ہیں۔ ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے متاثرین نے بتایا کہ ہم لٹ چکے ہیں، ہماری تمام جمع پونجی تباہ و برباد ہو چکی ہے، لاثانی گروپ آف کمپنیز کے پاکستان بھر میں دفاتر تھے جہاں پر ڈبل منافع کا لالچ دے کر ہم سے انویسٹمنٹ کرائی ۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے ان پر اعتبار کیا کیونکہ انیس الرحمن کی مختلف حکومتی وزراء اور گورنر پنجاب کے ساتھ تصاویر تھیں، ہم نے ان تمام چیزوں کو دیکھا تو مطمئن ہوگئے کہ یہ کمپنی رجسٹرڈ ہے ۔

ہمیں بتایا گیا کہ ان کی کمپنی ایس سی سی پی سے رجسٹرڈ ہے ہم نے اعتبار کیا ہم نے اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے انویسٹمنٹ کی تھی، جب ہمیں پتہ چلا کہ یہ کمپنی فراڈ ہے اور کہیں بھی رجسٹرڈ نہیں تو ہم نے ان سے اپنی رقوم کی واپسی کا مطالبہ کیا یا تو انیس الرحمٰن نے ہمیں چیکس دیئے جو کہ کیش نہ ہو سکے ۔

ہم اوورسیز پاکستانی بارہ بارہ گھنٹے محنت مشقت کر کے باہر سے رقوم لاثانی گروپ میں میں لگاتے رہے لیکن ہمارے ساتھ فراڈ ہوگیا اورانیس الرحمان لاثانی گروپ کاچیئرمین گذشتہ ماہ کی 16 تاریخ کو ملک سے فرار ہوکر عمان پہنچ گیا ہے۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد ائیرپورٹ پر ٹگ وین کاؤنٹی ڈرائیور گاڑی چلاتے ہوئے بے ہوش، حادثہ پیش آگیا

ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواتین آبدیدہ ہو گئیں، خواتین کا کہنا تھا کہ بچیوں کی جہیز کے لئے جو جمع پونجی تھی وہ اس گروپ میں انویسٹ کی تھی، سوچا تھا کہ اس سے حاصل ہونے والے منافع سے گھر کی دیگر ضروریات پوری ہونگی۔

کچھ بیوہ خواتین کا کہنا تھا کہ ہمارے گھر میں کوئی بھی کمانے والا نہیں، ہمارے پاس جو جمع پونجی تھی وہ اس کاروبار میں لگا دی، ملک بھر سے آئے ہوئے متاثرین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان ذاتی طور پر دلچسپی لیتے ہوئے انیس الرحمن کو گرفتار کروا کر پاکستان لائیں اور ہماری لوٹی ہوئی رقوم واپس دلائیں ،اگر ہماری رقوم واپس نہ دلائی گئیں تو ہم اسی شہرِ اقتدار میں اپنے آپ کو آگ لگا دیں گے۔

Related Posts