کورونا کا شکارکے آر ایل اسپتال کے سینئر ڈاکٹر عمر فاروق برکی انتقال کرگئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Another doctor succumbs to COVID-19 in Islamabad

اسلام آباد :کورونا کی تباہ کاریاں کم نہ ہوسکیں، موذی وباء نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک ڈاکٹر کی زندگی چھین لی، کے آر ایل اسپتال کے سینئر ڈاکٹر عمر فاروق برکی چل بسے۔

وفاقی دارالحکومت میں اس سے قبل متعدد ہیلتھ ورکرز کورونا کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئےجبکہ آج ایک سینئر ڈاکٹر کا انتقال ہوگیا، آر ایل اسپتال میں ہی شعبہ پیتھالوجی کے سربراہ ڈاکٹر عمر فاروق برکی کورونا وائرس کا شکار ہو کر کے آر ایل اسپتال میں زیر علاج تھے ۔

پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 184 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 82 مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مجموعی طور پر 4لاکھ 84 ہزار 362 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 10 ہزار 258 افراد انتقال کرگئے۔

صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 جبکہ صوبہ سندھ میں 22 افراد انتقال کر گئے۔

مزید پڑھیں:کورونا سندھ میں مزید 17 زندگیاں نگل گیا، صوبے میں 961 نئے کیسز رپورٹ

ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 35 ہزار 130 ہو گئی جبکہ اب تک صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 4 لاکھ 38 ہزار 974 ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل دُنیا بھر میں کورونا سے 8 کروڑ 43 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث 18 لاکھ 35 ہزارسے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے۔

Related Posts