جناح ہاؤس حملہ، 9 مئی واقعات میں ملوث ایک اور شرپسند کی شناخت

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: 9 مئی کو جناح ہاؤس پر حملے میں ملوث ایک اور شر پسند کی شناخت کر لی گئی ہے۔ ملزم کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق جناح ہاؤس لاہور پر حملے میں ملوث شرپسند علی شان کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے۔ علی شان نے 9 مئی کو قائدِ اعظم محمد علی جناح سے منسوب یادگاری نوادرات کو نقصان پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں:

جناح ہاؤس حملے میں ملوث ایک اور شرپسند کی شناخت

حکام کا کہنا ہے کہ سانحہ 9 مئی میں ملوث دیگر شرپسندوں کی شناخت اور گرفتاریوں کا عمل جاری ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی  قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جناح ہاؤس لاہور پر حملے اور توڑ پھوڑ میں ملوث ایک اور شر پسند کی شناخت کر لی تھی۔

کور کمانڈر ہاؤس پر حملے میں شامل شرپسند علی رضا کو 2 روز قبل گرفتار کیا گیا۔ حکام کا کہنا تھا کہ علی رضا اوکاڑہ سے لاہور آیا اور پھر جلاؤ گھیراؤ اور ہنگامہ آرائی کے واقعات میں حصہ لیا۔

ملزم علی رضا نے اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ 9 مئی کو حملہ پہلے سے طے شدہ تھا۔ کور کمانڈر ہاؤس لاہور میں جلاؤ گھیراؤ کا پلان عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک لاہور میں بنا۔

 

Related Posts