کراچی: شہر قائد میں عید الفطر کی آمد سے قبل ڈکیتی کی وارداتوں میں خوفناک حد تک اضافہ ہوگیا، میمن گوٹھ میں ڈکیتی مزاحمت پر فیکٹری کے ملازم کو قتل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ڈکیتوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے مقتول شاہنواز کا تعلق لاڑکانہ سے تھا، ڈکیتی کے وقت کمپنی کی گاڑی میں ڈرائیور کے ساتھ فرنٹ سیٹ پر موجود تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہریوں نے اب لُٹنے کے بعد تھانوں میں پرچے درج کروانا بھی کافی کم کردیئے ہیں، کیونکہ رپورٹ کروانے سے بھی کچھ حاصل حصول نہیں ہوتا۔
مزید پڑھیں:ٹرک نے کار کو روند ڈالا، 3نوجوان موقع پر جاں بحق
شہر قائد میں رواں سال ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والے شہریوں کی تعداد 36ہوچکی ہے۔