اسٹیل ملز کے ریٹائرڈ ملازم نے صدر کے عہدے کیلئے کاغذات جمع کرادئیے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: ایکسپریس)

کراچی: اسٹیل ملز کے ریٹائرڈ ملازم شمیم احمد نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور محمود اچکزئی کے مقابلے میں آزاد حیثیت سے صدر کے عہدے کیلئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرادئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے عام شہری نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرائے۔ آزاد امیدوار شمیم احمد کا کہنا ہے کہ مجھے کوئی رکنِ پارلیمنٹ نہیں جانتا۔

آزاد امیدوار شمیم احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان استیل ملز کا ریٹائرڈ ملازم ہوں، صدرِ مملکت کے عہدے پر خدمات سرانجام دے کر ملک کی معیشت بہتر بنانا چاہتا ہوں۔

خیال رہے کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو صدرِ مملکت کے انتمخاب کیلئے پریزائیڈنگ آفیسر قرار دیا گیا ہے۔ چیف جسٹس عقیل احمد عباسی کا کہنا ہے کہ ہم نے شمیم احمد کے کاغذات وصول کر لیے ہیں۔

قبل ازیں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سنی اتحاد کونسل کی جانب سے صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی  کی جبکہ مسلم لیگ (ن) اور پی پی پی نے آصف زرداری کی حمایت کی ہے۔

گزشتہ روز محمود خان اچکزئی اور آصف علی زرداری نے اپنے اپنے کاغذاتِ نامزدگی بھی جمع کرادئیے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صدر کے عہدے کیلئے پولنگ رواں ماہ 9مارچ کو صبح 10بجے شروع ہوگی۔

Related Posts