ایف بی ایئریا بلاک 18میں ایک اور عمارت گرنے کیلئے تیار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایف بی ایئریا بلاک 18میں ایک اور عمارت گرنے کیلئے تیار
ایف بی ایئریا بلاک 18میں ایک اور عمارت گرنے کیلئے تیار

کراچی:فیڈرل بی ایئریا میں ایک اور عمارت گرنے کے لیے تیار ہے۔ ایس بی سی اے افسران کی سنگین غفلت سے عمارت کسی بھی وقت زمین بوس ہو سکتی ہے۔ ایف بی ایریا بلاک اٹھارہ میں میں چار منزلہ عمارت خستہ ہوچکی ہے، جو کسی بھی وقت گر سکتی ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے قریبی تھانے میں اطلاع دی ہے لیکن پولیس کے کانوں پر جو ں تک نہیں رینگی۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے اس بلڈنگ کو فی الفور خالی کرایا جائے تاکہ کسی بھی حادثہ سے بچا جاسکے۔

تاہم ابھی تک نہ تو کراچی اور ضلعی انتظامیہ متحرک ہوئی ہے نہ علاقہ پولیس حرکت میں آ رہی ہے۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے صرف ایک ہی کام پر توجہ دی ہوئی ہے کہ جہاں غیر قانونی تعمیرات ہو رہی ہوں بس وہاں سے لاکھوں روپے رشوت وصول کرنا ہے۔

مخدوش عمارتوں کے مکینوں سے بھاری نذرانہ وصول کر کے انہیں موت کے منہ میں بے یار مددگار چھوڑ دیا جاتا ہے۔ اب تک ایک سال میں 5 عمارتیں زمین بوس ہوچکی ہیں،جن میں درجنوں قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔

علاقہ مکینوں نے گورنر و وزیر اعلیٰ سندھ،وزیر بلدیات، سیکریٹری بلدیات اور ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری نوٹس لیں، کیوں کہ مذکورہ عمارت کے پلرز جگہ چھوڑ چکے ہیں۔

Related Posts