سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی تبدیلی، مارکیٹ میں نیا نرخ کیا ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حالیہ دنوں میں گولڈ مارکیٹ خاصا اتارچڑھاؤ دیکھ رہی ہے، فوٹو اکنامک ٹائمز

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12ڈالر کے اضافے سے 2869ڈالر کی سطح پر آگئی۔

اس کے علاوہ مقامی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت 1500 روپے کے اضافے سے 3لاکھ 1ہزار 500روپے کی سطح پر آگئی۔

رپورٹ کے مطابق فی دس گرام سونے کی قیمت 1286روپے بڑھ کر 2لاکھ 58ہزار 487روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 30روپے کے اضافے سے 3270روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 26 روپے کے اضافے سے 2803روپے کی سطح پر آگئی۔

واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ 25 فروری 2025 کو پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 800 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 8 ہزار 700 روپے تک پہنچ گئی تھی۔

اسی طرح 12 فروری 2025 کو فی تولہ سونا 1600 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 1 ہزار 500 روپے پر آ گیا تھا۔

Related Posts