سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: سابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی ہے جس میں انہیں عمران خان کے وکیل خواجہ طارق رحیم سے گفتگو کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے خواجہ طارق رحیم سے مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز کے متعلق گفتگو کی۔ میاں طارق رحیم نے مریم نواز کی تنقید کا جواب دینے کا کہا۔

یہ بھی پڑھیں:

نیب، توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی اہلیہ طلب

مبینہ آڈیو کلپ میں سنا جاسکتا ہے کہ خواجہ طارق رحیم نے کہا کہ سر ان کو کوئی اچھی طرح جواب دیں۔ جس طرح یہ خاتون باہر باتیں کر رہی ہیں، باہر ان کی ٹھکائی کرائیں۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ مجھے بڑے تارڑ صاحب کی ایک بات یاد آگئی۔ وہ کہتے تھے کہ جب کتا بھونکتا ہے تو آپ کو دور ہی کھڑے رہنا چاہئے۔

اسی دوران خواجہ طارق رحیم نے کہا کہ یہ بات ٹھیک ہے۔ آپ نے نجی ٹی وی پر ایک اچھا جواب دیا۔ سابق چیف جسٹس نے کہا کہ الحمد اللہ میرے اندر اتنی ہمت ہے کہ کسی کے دباؤ میں نہیں آتا۔ برداشت کرسکتا ہوں۔

چیف جسٹس (ر) ثاقب نثا ر نے کہا کہ مجھے پروا نہیں لیکن پتہ ہے تم جیسے دوست کوئی دھماکہ کریں گے۔ عمران خان کے وکیل میاں طارق رحیم نے کہا کہ آپ بس مجھے بتا دیجئے گا۔ اس طرح ہوجائے گا۔ 

Related Posts