ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے مزید 37 افراد جاں بحق ہوگئے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارتی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سندھ میں 32، بلوچستان میں 5 افراد جاں بحق ہوئے۔ اموات کی تعداد ایک ہزار 545 تک جاپہنچی ہے۔
سندھ میں اب تک 678، خيبرپختونخوا میں 306، بلوچستان میں 299 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ۔ پنجاب میں 191، گلگت بلتستان میں 22 اور آزاد کشمیر میں48 اموات ہوئیں ۔
امارات سے 28 ویں امدادی پرواز کراچی ایئرپورٹ پہنچ گئی