سندھ پولیس کے مزید 150 اہلکارکورونا وائرس میں مبتلا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ پولیس کے شعبہ تفتیش کے افسران و ملازمین کو مراعات دینے کا منصوبہ
سندھ پولیس کے شعبہ تفتیش کے افسران و ملازمین کو مراعات دینے کا منصوبہ

کراچی:سندھ پولیس میں کورونا کے 150 نئے کیسز سامنے آگئے، جس کے بعد اس وائرس سے متاثرہ پولیس افسران و جوانوں کی تعداد 2 ہزار360 ہو گئی ہے۔

سندھ پولیس کے ترجمان مطابق سندھ پولیس میں گزشتہ 2 روز کے دوران کورونا وائرس کے 150 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، اب تک 2 ہزار 360 کے قریب افسران اور جوان کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

16پولیس افسران و جوان فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہوئے جن میں سے 14 کا تعلق کراچی جب کہ 2 کا حیدرآباد رینج سے تھا۔

اس وقت کورونا وائرس کا شکار ایک ہزار 649 اہلکار زیر علاج ہیں، جب کہ 695 افسران اورجوان صحت یاب ہوکر گھر جاچکے ہیں، کورونا سے متاثرہ اہلکاروں کا مکمل طور پر خیال رکھا جارہا ہے۔

اس سلسلے روزانہ کی بنیاد پراقدامات کئے جاہے ہیں، کورونا وائرس کے خلاف ہراول دستے کے طور پر کام کرنے والے افسران اور جوان خدمت انسانیت کے لیے انتہائی پرعزم اوربلند حوصلہ ہیں۔

Related Posts