اسپیشل سیکورٹی یونٹ کی کارروائیاں، 163 ملزمان گرفتار ، سالانہ رپورٹ جاری

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ANNUAL PERFORMANCE REPORT OF SPECIAL SECURITY UNIT– 2020

کراچی: اسپیشل سیکورٹی یونٹ کے کمانڈوز نے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر سال بھر میں مجرموں اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔

مجموعی طور پر 148 چھاپے مارے گئے جس کے نتیجے میں 163 ملزمان کو گرفتار کیا گیااوران کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد ، اسلحہ، ایمونیشن، گاڑیاں، موبائل فونز، لیپ ٹاپ اور اہم دستاویزات برآمد کیں۔

اسپیشل سیکورٹی یونٹ کی06 ممبرز پر مشتمل سواٹ ٹیم نے دبئی پولیس کے زیر اہتمام متحدہ عرب امارات سواٹ چیلنج 2020 کے دوسرے ایڈیشن میں نمایاں مہارت کا مظاہرہ کیا، جس کی میزبانی دبئی پولیس نے الروویہ ٹریننگ سٹی میں کی، جہاں اس ٹیم نے یر غمالیوں، چھاپوں، زخمی افسران کی بازیابی، ٹاور چیلنج اور رکاوٹیں عبور کرنے کے حوالے سے فرضی مشقوں کا مظاہر ہ کیا۔

سابق آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے غیر معمولی پرفارمنس پر ڈی آئی جی سکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد، سابق کمانڈنٹ ایس ایس یو غلام مرتضیٰ تبسم اور ایس پی مددگار- 15 عبداللہ میمن کو تعریفی اسناد پیش کیں۔

رائل ہائینیسز پرنس نیکولس اور یونان کی شہزادی تتیانہ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سندھ ڈاکٹر عثمان چاچڑ، ڈی جی رینجرز سندھ سید عمر احمد بخاری،ایڈیشنل کمشنر کراچی II ڈاکٹر وقاص روشن کی سربراہی میں سول سرونٹس کا وفد، وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر مرتضی وہاب اور 47 ویں اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرامز کے زیر تربیت اے ایس پیز نے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ہیڈ کوارٹرزکادورہ کیا اورایس ایس یو میں پیشہ وارانہ مہارت اورامن و امان برقرار رکھنے پرایس ایس یو کے کردار کی تعریف کی۔

سابق آئی جی پی سندھ ڈاکٹر کلیم امام اور ڈی آئی جی ایس اینڈ ای ایس ڈی مقصود احمد کی ہدایت پر فروری 2020 میں پی ایس ایل میچوں کے دوران، سیکیورٹی ڈویژن نے اسپیشل سیکورٹی یونٹ کے تعاون سے ایک جامع سیکیورٹی پلان مرتب کیا،جس میں 02 ایس ایس پی، 08 ڈی ایس پی، 33 این جی اوز، 696 ایس ایس یو کمانڈوز اور 33 لیڈی کمانڈوز نے اپنے فرائض سرانجام دیے۔

اس کے علاوہ نومبر 2020 میں پی ایس ایل میچوں کے لئے سیکیورٹی کا ایک اورپلان مرتب کیا گیا جس میں سیکیورٹی ڈویژن کے 1538 اہلکاروں سمیت 1038 ایس ایس یو کمانڈوز نے سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیے۔ ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن نے سیکیورٹی ڈویژن کے اہلکاروں کو مبارکباددی اور پرامن میچز کے انعقادکے لیے کی گئی کاوشوں کی تعریف کی۔

ایس ایس یو کمانڈوز کی ایک بڑی تعداد نے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ عید میلاد النبی (ﷺ)، یوم عاشور اور شہداء کربلا کے موقع پر سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیے۔

جلوس کے راستوں اور دیگر حساس مقامات کے مضافاتی علاقوں میں ایس ایس یو کے اسنائپرزتعینات کیے گئے تھے تاکہ مذہبی جلوسوں کی پرامن طریقے سے انجام دہی کو یقینی بنایا جاسکے۔

ایس ایس یو کمانڈو خان سعید آفریدی نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اور اعلی معیار کی مہارت اور تکنیک کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنکاک میں منعقدہ تھائی باکسنگ چیمپیئن شپ میں چینی مدمقابل کو شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز میں قائم پولیس ایمرجنسی رسپانس اور کرائسز مینجمنٹ سینٹر کا دورہ کیا۔ کرائسس مینجمنٹ سنٹر کا قیام کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے دوران عوام کو صحت اور حفاظت کے لئے بروقت اور موثر رہنمائی فراہم کرنے کے لئے کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ ایڈیشنل آئی جی نے کورونا سے متاثرہ پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود اور قیمتی جانوں کو بچانے کے لئے زیر علاج مریضوں کے لئے پلازما کے عطیہ سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کی۔ مجموعی طور پر 201 ایس ایس یو اہلکار کرونا وائرس کا شکار ہوئے۔

ڈی آئی جی ایس اینڈ ای ایس ڈی مقصود احمد نے کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے پلازما عطیہ کرنے والے ایس ایس یو کمانڈوز کے لئے 10,000لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا اور اس امر کی تعریف کی۔ ایس ایس یو کورونا وائرس کے مریضوں کی زندگیوں کو بچانے کے لئے پلازما عطیہ کرنے والا پہلا یونٹ بنا۔

ڈی آئی جی ایس اینڈ ای ایس ڈی مقصود احمد کی خصوصی ہدایت پر اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے سینئر افسران نے ”یوم شہداء پولیس“ کے موقع پر ایس ایس یو کے شہید کمانڈوز کی رہائش گاہوں کا دورہ کیا۔

ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز میں پولیس کے شہداء جنھوں نے اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران اپنی جانیں نچھاورکیں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایس ایس یو کے 01 ایس پی، 01 ڈی ایس پی اور 01 کمانڈو نے کرونا کے باعث جام شہادت نوش کیا۔

73 ویں یوم آزادی کے موقع پر ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز میں پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں ڈی آئی جی ایس اینڈ ای ایس ڈی مقصود احمد نے سینئر افسران کے ہمراہ پاکستانی پرچم لہرایا۔ بعدازاں ایس ایس یو کمانڈوز نے شہر کے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ بھی کیا۔

ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد کی سربراہی میں ایس ایس یو نے سندھ پولیس کے پہلے ویب ٹی وی چینل کا آغاز کیا۔ ایس ایس یو ویب ٹی وی چینل امن و امان کی موجودہ صورتحال کی نشرو اشاعت کرتا ہے۔

ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ فرسٹ لیڈی کمانڈو شوٹنگ مقابلے دسمبر 2020میں ایس ایس یو لیڈی کمانڈو بختاور بھٹی نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

مقابلے میں ایس ایس یو اور سندھ رینجرز کی لیڈی کمانڈوز نے حصہ لیا۔ اس پروگرام کے مہمان خصوصی ڈی جی رینجرز سندھ عمر احمد بخاری تھے جنہوں نے بعدازاں فاتح اور رنر اپ ٹرافیاں ٹیموں کو پیش کیں۔

ڈی آئی جی سیکورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد کی ہدایت پر ایس ایس یو نے سیلف ڈیفنس اینڈ فائر آرمز سیفٹی کورس متعارف کرایا۔

کورس کا مقصد طلباء کو کسی بھی ہنگامی صورتحال یا دہشت گردی کے واقعے کی صورت میں مختلف احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرنا تھا۔ تربیت کے دوران طلبا ء کو مارشل آرٹس، فائرنگ اور مختلف قسم کے ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں آگاہ کیا جاتاہے۔ مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ نے ایک روزہ کورس میں حصہ لیا۔

ایس ایس یو کمانڈوز کی ایک بڑی تعداد نے انڈس ہسپتال کے تعاون سے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ہیڈ کوارٹرز میں قائم کیے گئے خون کے عطیہ کیمپ میں تھیلیسیمیا اور کینسر سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا مریضوں کے لیے رضاکارانہ طورپرخون کا عطیہ دیا۔

ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد نے کمانڈنٹ ایس ایس یو ڈاکٹر فرخ علی کے ہمراہ ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز میں ایک اوپن میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں انھوں نے اہلکاروں کے اہل خانہ کی صحت، پیشہ ورانہ اورذاتی مسائل اور فلاحی امور کے بارے میں دریافت کیا۔

ڈی آئی جی ایس اینڈ ای ایس ڈی نے شاندار فرائض سرانجام دینے والے ایس ایس یو کمانڈوز میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں۔

Related Posts