100یونٹ استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین کو مفت بجلی دینے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

100یونٹ استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین کو مفت بجلی دینے کا اعلان
100یونٹ استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین کو مفت بجلی دینے کا اعلان

لاہور: غریب عوام کو ریلیف دینے کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے صوبے میں 100 یونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو مفت بجلی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجبوری کے تحت سخت فیصلے کیے گئے، پیٹرول پرکڑوے فیصلے دل پرپتھر رکھ کرکیے۔ آج ہمیں اس ملک کو بچانا ہے، ہمیں عوام کی مشکلات کا احساس ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سستی بجلی فراہم کرنے کے لیے 100 ارب روپے رکھے ہیں، اس سے 90 لاکھ خاندانوں کو فائدہ ہوگا۔ ہم ضرورت مند افراد کو سولر پینل مفت فراہم کریں گے، اجالا پروگرام کے ذریعے ضرورت مندوں کو مفت سولر پینل دیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کے بل کا خرچہ اگست سے پنجاب حکومت اٹھا ئیگی،جب بجلی کا بل آتا ہے تو قیامت ڈھاتا ہے، پچھلے 6 ماہ میں جنہوں نے 100 یونٹ بجلی استعمال کی ہے، پنجاب حکومت انہیں مفت بجلی فراہم کرے گی۔

حمزہ شہباز نے کہاکہ ہمارے دوست ممالک مدد کریں گے، وقت آئیگاجب معیشت اپنے ٹریک پربحال ہوگی، ریلیف سستے آٹے سے شروع ہوا، پھرمفت دوائیں اور اب مفت بجلی دے رہے ہیں۔ مہنگائی کے جن کوبھی آہستہ آہستہ بوتل میں بند کریں گے، آئی ایم ایف کا پروگرام چلے گا،انٹرنیشنل ڈونر آئیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہماری نیت ہے پاکستان کو دوبارہ وہیں لائیں جہاں ترقی کاسفر رکا تھا۔عوام تنگ آ چکے ہیں سازش کا بیانیہ سن سن کر، غریب کا جھونپڑا گرادیا اور اپنے بنی گالا محل کو ریگولرائز کرالیا۔

انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ، فارن فنڈنگ اور فرح گوگی کے اربوں کے غبن کاعمران نیازی حساب دیں، 60کروڑ روپے کا پلاٹ حاصل کرنے کے لیے جعلی کمپنی بنائی گئی، عوام کے سامنے ہرکیس کے حقائق آئیں گے۔ میں نے کمٹمنٹ کی ہے کہ انتقامی کارروائی نہیں ہوگی، ہم ثبوت پہلے پیش کریں گے، پریس کانفرنس بعد میں کریں گے، قوم ان کو 17 جولائی کو آئینہ ضرور دکھائیگی۔

Related Posts