نارتھ کراچی میں 5 ڈکیتوں کو ہلاک کرنیوالی پولیس پارٹی کیلئے 5 لاکھ کی انعامی رقم کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے نارتھ کراچی میں 5 ڈکیتوں کو پولیس مقابلے میں ہلاک کرنے والی پولیس پارٹی کیلئے 5 لاکھ کی انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ مورخہ 16 اگست 2023 کو نارتھ کراچی میں گھر میں ڈکیتی واردات کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بروقت کارروائی پر پولیس مقابلے کے دوران گھر میں موجود 5 ڈاکو مارے گئے جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

کراچی پولیس چیف نے سرسید تھانہ پولیس پارٹی کی بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباشی دی جبکہ تعریفی اسناد اور 5 لاکھ کیش انعام کا اعلان بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

اسلام آباد میں ایک اور کمسن ملازمہ پر مالکن کا تشدد، مقدمہ درج

کراچی پولیس جرائم پر قابو پانے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لانے میں مصروف عمل ہے تاکہ جرائم پیشہ عناصر کو قانون کی گرفت میں لایا جاسکے۔

Related Posts