عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ’کوویڈ پبلک ہیلتھ ایمرجنسی‘ کے خاتمے کا اعلان کر دیا، جس کے ساتھ ہی انسانیت اس عالمی وبا سے پیدا شدہ آزمائش کے طویل دور سے نکل آئی۔
کووڈ پبلک ہیلتھ ایمرجنسی کے خاتمے کا اعلان ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس نے کیا۔
یہ بھی پڑھیں:
ابھرتی ہوئی نو عمر پاکستانی گلوکارہ نوریمہ ریحان شاہ برطانیہ کے جشن تاجپوشی میں مدعو
ڈاکٹر ٹیڈروس کا کہنا ہے کہ پبلک ہیلتھ ایمرجنسی کے خاتمے کا مطلب یہ نہیں کہ کورونا ختم ہوگیا، اس وقت بھی کورونا ہر تین منٹ میں ایک شخص کی جان لے رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کے نتیجے میں ہلاکتوں میں ایک سال سے کمی آرہی ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے باعث 3 سال میں 70 لاکھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔