ویٹی کن کے طرز پر دنیا کی پہلی اسلامی ریاست قائم کرنے کا اعلان، یہ کہاں بنے گی؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو یوٹیوب

مسلم اکثریتی جنوب مشرقی یورپی ریاست البانیا نے مذہبی رواداری کے فروغ کے لیے ویٹی کن کی طرز پر ایک خودمختار ’اسلامی صوفی ریاست‘ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

البانیا کے وزیر اعظم ایدی راما نے مذہبی رواداری کے تحفظ اور فروغ کے لیے ویٹی کن کی طرز پر بیکتاشی فرقے کے لیے تیرانا میں خودمختار صوفی ریاست قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم ایدی راما نے کہا کہ اگر یہ ریاست بنادی جاتی ہے تو یہ صوفی نظام کے لیے قائم کی جانے والی بستی دنیا کی سب سے چھوٹی ریاستوں میں سے ایک ہوگی، اس کی اپنی انتظامیہ ہوگی لیکن وہاں کوئی ٹیکس نہیں ہوگا، کوئی پولیس نہیں ہوگی اور یہ ریاست البانیہ کی خودمختاری کو چیلنج نہیں کرے گی۔

کراچی: کورنگی بھٹائی کالونی میں بچی کے اغواء کی کوشش ناکام، ویڈیو دیکھیں

مقدس مقام کے ترکیہ سے البانیا منتقل ہونے کی 95 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ بیکتاشی کی تاریخ بیکتاشی ورلڈ سینٹر کی مقدس نشست کو ویٹی کن جیسا مقام و مرتبہ دینے کی متقاضی ہے۔

انہوں نے کہا کہ علامتی ریاست بغیر کسی دیوار، پولیس، فوج ، ٹیکس یا دیگر خصوصیات کے بغیرہوگی، وہ ایک ہیڈکوارٹر، ایک روحانی ریاست ہوگی۔

تیرہویں صدی عیسوی میں سلطنت عثمانیہ میں صوفی ازم کی شناخت کے ساتھ قائم ہونے والے بیکتاشی نظام کا ہیڈ کوارٹرز البانیا میں 1929  سے موجود ہے جب کہ نو تشکیل شدہ ترک جمہوریہ میں کمال اتاترک نے اس پر عمل کرنے سے روک دیا تھا۔

البانیا کے وزیراعظم نے گزشتہ سال کہا تھا کہ البانیا نے ملک کے دارالحکومت کے مشرقی حصے میں بیکتاشی فرقے کے لیے روحانی مرکز کے طور پر ریاست بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

 بیکتاشی فرقے کو ماننے والے کوسوو اور شمالی مقدونیہ کے ساتھ ساتھ البانیا میں بھی پائے جاتے ہیں جب کہ البانیہ کی تقریباً 10 فیصد آبادی بیکتاشی ہے۔

Related Posts